اسلامی تعلیمات

بیت الخلاء کے احکام

1۔ پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت رو یا پشت بہ قبلہ نہ ہو

2۔ سر کو ڈھانپنا چاہیے۔

3۔ دوسروں سے اپنی شرم گاہ کو چھپانا لازم ہے۔

4۔ مرد کو استبراء کرنا چاہیے۔

استبراء

استبراء ایک مستحب عمل ہے جو مرد پیشاب کرنے کے بعد اس غرض سے انجام دیتے ہیں تاکہ اطمینان ہو جائے کہ اب پیشاب نالی میں باقی نہیں رہا۔ اس کی کئی ترکیبیں ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ: پیشاب سے فارغ ہو جانے کے بعد اگر مقعد نجس ہو گیا ہو تو اسے پاک کرے اور پھر تین دفعہ بائیں ہاتھ کی درمیانی کے انگلی کے ساتھ مقعد سے لے کر عضو تناسل کی جڑ تک کھینچے اور اس کے بعد انگوٹھے کو عضو تناسل کے اوپر اور انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی کو اس کے نیچے رکھے اور تین دفعہ سپاری تک کھینچے پھر تین دفعہ سپاری کو جھٹکے۔

چار جگہوں پر رفع حاجت کرنا حرام ہے:

1۔ بند گلی میں

2۔ اس جگہ میں جو کسی کی نجی ملکیت ہو جب کہ مالک اجازت نہ دے۔

3۔ ان جگہوں میں جو مخصوص لوگوں کے لیے وقف ہو، مثلاً مدرسہ صرف دینی طلبا کے لیے وقف خاص ہو۔

4۔ مؤمنین کی قبروں پر جبکہ ان کی بے حرمتی ہوتی ہو۔