اسلامی تعلیمات

کھانا کھانے کے آداب

مستحبات

1۔ کھانا کھانے سے پہلے دونوں ہاتھ دھوئے۔

2۔ کھانا کھانے کے بعد اپنے ہاتھ دھوئے اور رومال وغیرہ سے خشک کرئے۔

3۔ میزبان سب سے پہلے کھانا کھانا شروع کرے اور سب کے بعد کھانے سے ہاتھ کھینچے۔

4۔کھانا کھانے سے پہلے بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم پڑھے لیکن اگر ایک دستر خوان پر کئی انواع و اقسام کے کھانے ہوں تو ان میں سے ہر کھانا، کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا مستحب ہے۔

5۔ کھانا دائیں ہاتھ سے کھائیں۔

6۔ تین یا تین سے زیادہ انگلیوں سے کھانا کھائے۔

7۔ اگر چند اشخاص دستر خوان پر بیٹھیں تو ہر ایک اپنے سامنے سے کھانا کھائے۔

8۔ چھوٹے چھوٹے لقمے بنا کر کھائے۔

9۔ دستر خوان پر زیادہ دیر بیٹھے اور کھانے کو طول دے۔

10۔ کھانا خوب اچھی طرح چبا کر کھائے۔

11۔ کھانا کھا لینے کے بعد اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائے۔

12۔ انگلیوں کو چاٹے۔

13۔ کھانا کھانے کے بعد دانتوں میں خلال کرے۔ البتہ ریحان کے تنکے، انار کی لکڑی یا کھجور کے درخت کے تنکے اور پتے سے خلال نہ کرے۔

14۔ جو غذا دستر خوان سے باہر گر جائے اسے جمع کرے اور کھا لے (اگر وہ نجس ہو تو پاک کر کے کھائیں)۔

15۔ دن اور رات کی ابتدا میں کھانا کھائے۔

16۔ کھانا کھانے کے بعد کچھ دیر کے لیے پیٹھ کے بل لیٹے اور دائیں پاؤں کو بائیں پاؤں پر رکھے۔

17۔ کھانا شروع کرتے وقت اور کھا لینے کے بعد نمک چکھے۔

18۔ پھل کھانے سے پہلے انہیں پانی سے دھو لے۔

مکروہات

کھانا کھاتے وقت چند باتیں مکروہ شمار کی گئی ہیں:

1۔کھانا کھاتے وقت باتیں کرنا۔

2۔ بہت زیادہ کھانا۔

3۔ کھانا کھاتے وقت دوسروں کے منہ کی طرف دیکھنا۔

4۔ گرم کھانا کھانا۔

5۔ جو چیز کھائی یا پی جا رہی ہو اسے پھونک مارنا۔

6۔ دستر خوان پر کھانا لگ جانے کے بعد کسی اور چیز کا انتظار کرنا۔

7۔ روٹی کو چھری سے کاٹنا۔

8۔ روٹی کو کھانے کے برتن کے نیچے رکھنا۔

9۔ ہڈی سے چپکے ہوئے گوشت کو یوں کھانا کہ ہڈی پر گوشت بالکل باقی نہ رہے۔

10۔ اس پھل کا چھلکا اتارنا جو چھلکے کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

11۔ پھل پورا کھانے سے پہلے پھینک دینا۔

پانی پینے کے آداب

مستحبات

1۔ پانی چوسنے کی طرز پر پیئے۔

2۔ پانی دن میں کھڑے ہو کر پیئے اور رات میں بیٹھ کر پیئے۔

3۔ پانی پینے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم اور پینے کے بعد الحمداللہ کہے۔

4۔ پانی (غٹاغٹ نہ پیئے بلکہ) تین سانس میں پیئے۔

5۔پانی خواہش کے مطابق پیئے۔

6۔ پانی پینے کے بعد حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہل بیت اطہار علیہم السلام کو یاد کرے اور ان کے قاتلوں پر لعنت بھیجے۔

مکروہات

1۔ زیادہ پانی پینا۔

2۔ مرغن کھانے کے بعد پانی پینا۔

3۔ رات کو کھڑا ہو کر پانی پینا۔

4۔ کوزے کی ٹوٹی سے پانی پینا۔

5۔ کوزے کے دستے والی جگہ سے پانی پینا۔