اسلامی تعلیمات

مکروہات نماز

نماز پڑھتے ہوئے مندرجہ ذیل چیزیں مکروہ ہیں:

1۔ آنکھوں کا بند کرنا۔

2۔ ہاتھوں اور انگلیوں سے کھیلنا۔

3۔ حمد، سورہ یا ذکر پڑھتے وقت رک کر کسی کی بات کو سننا۔

4۔ ایسا کام کرنا جس سے خشوع اور خضوع ختم ہوتا ہو۔

5۔ چہرے کا قبلہ کی طرف سے تھوڑی مقدار میں موڑنا نہ کہ پورا وگرنہ نماز باطل ہو جائے گی۔

6۔ پیشاب یا پاخانہ کو روک کر نماز پڑھنا۔

وہ مقامات جہاں نماز پڑھنا مکروہ ہے

چند مقامات پر نماز پڑھنا مکروہ ہے جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

1۔ حمام

2۔ شور زدہ زمین

3۔ کسی انسان کے مقابل

4۔ اس دروازے کے مقابل جو کھلا ہو

5۔ سڑک اور گلی کوچے میں

6۔ آگ اور چراغ کے مقابل

7۔ باورچی خانے میں اور ہر اس جگہ جہاں آتش دان ہو

8۔ جاندار کے فوٹو یا مجسمے کے سامنے

9۔ایسے کمرے میں جس میں جنب شخص موجود ہو

10۔ قبر کے مقابل

11۔ قبر کے اوپر

12۔ دوقبروں کے درمیان۔

13۔ ایسے کنوئیں اور گھڑے کے مقابل جس میں پیشاب کیا جاتا ہو۔

14۔ قبرستان میں