اسلامی تعلیمات

شہادت

10 سال کی مدت میں جہاں بھی صلح نامہ کی کسی شق سے انحراف نظر آتا لوگوں کی توجہ اس کی طرف مبذول کراتے۔ خصوصاً جب معاویہ نے توارث کی بنیاد پر یزید کو ولی عہد بنا لیا تو امام حسن علیہ السلام کی تقریر سے اسلامی معاشرے میں ایک فکر ی انقلاب آگیا اور معاویہ نے محسوس کر لیا کہ امام حسن علیہ السلام کے ہوتے ہوئے وہ کسی بھی صورت مذہب اسلام میں تحریف نہیں کر سکتا اور یوں وہ امام حسن علیہ السلام کے قتل کے منصوبے بنانے لگ گیا جس میں بالآخر وہ کامیاب ہو گیا اس نے آپؑ کی زوجہ ’’جعدہ بنت اشعث‘‘ کو انعام و اکرام کا لالچ دے کر اس کام کے لیے آ مادہ کر لیا۔ چنانچہ مشہور یہ ہے کہ 50ھ میں 47 سال کی عمر میں اس نے آپؑ کو زہر دے کر شہید کر دیا۔

(اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ)