اسلامی تعلیمات

جنگ احد

جنگ بدر کی شکست کے بعد کفار مکہ کے سینوں میں انتقام کی آگ بھڑک اٹھی۔ چنانچہ ایک سال جنگ کی تیاری کرنے کے بعد وہ 3ھ میں احد کے مقام پر دوبارہ مسلمانوں کے مد مقابل آگئے۔ اس جنگ میں کفار کے لشکر کی تعداد 3000 تھی اور مسلمانوں کی تعداد ایک ہزار تھی جن میں سے 300 افراد عبداللہ بن ابی منافق کے ہمراہ تھے جو راستے سے ہی واپس لوٹ گئے۔ بہرحال جنگی حکمت عملی کے تحت آنحضرتؐ نے 50 تیر اندازوں کا دستہ درّے پر نصب فرمایا اور انہوں نے مسلمانوں کی ابتدائی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ لیکن جوں ہی مال غنیمت جمع کرنے کا وقت آیا تو بعض اصحاب غنیمت کے لالچ میں نیچے اتر آئے جس کے نتیجے میں کفار مکہ نے خالد بن ولید کی سربراہی میں دوبارہ حملہ کر دیا اور مسلمانوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ آنحضرتؐ کے چچا سید الشہداء حضرت حمزہ ؓ بھی اسی معرکہ میں شہید ہوئے اور خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی زخمی ہوئے۔ بہر کیف مسلمانوں نے خوب مقابلہ کیا، یوں کفار لوٹ گئے۔