اسلامی تعلیمات

شہادت

اسماعیل بن مہران کی روایت ہے کہ جب حضرت امام محمد تقی علیہ السلام پہلی مرتبہ بغداد جا رہے تھے تو میں نے پوچھا کہ خدا نخواستہ اگر کوئی حادثہ پیش آگیا تھا تو امت کا وارث کون ہو گا؟ تو آپؑ نے مسکرا کر فرمایا کہ مطمئن رہو میں واپس آؤں گا۔ لیکن جب دوسری مرتبہ معتصم کے بلانے پر تشریف لے گئے تو فرمایا کہ اب اس خطرے کا وقت آگیا ہے اور یہ کہہ کر گریہ کیا اور فرمایا کہ

میرے بعد میرا وارث میرا فرزند علیؑ ہو گا۔

چنانچہ ایسا ہی ہوا اور 220ھ میں معتصم نے امام محمد تقی علیہ السلام کو زہر دلوا کر شہید کر دیا۔

(اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ)