shadi k ahkamکتب اسلامی
سُنت مہر
٭سوال ۲۶۸:۔ ’مہرِ سنت ‘ کی مقدار بیان کریں؟
تما م مراجع: مہر سنت، مہر کی وہ مقدار ہے جو نبی اکرم ؐ نے اپنی بیویوں کے لیے اور حضرت فاطمۃ الزھرا ؑکے لیے مقرر فرمائی تھی، اسکی مقدار پانچ سو درہم ہے اور ہر درہم ۶/۱۲ سکہ دار چنے کے برابر دانے کے مساوی ہے جو کہ مجموعی طور پر ۶۳۰۰ دانے (یا ۵/۲۶۲ مثقال ) ہوتا ہے اور اسکی قیمت ہر زمانہ میں ، اسی زمانہ کے نرخ کے تابع ہے۔(۱)
(حوالہ)
(۱) تبریزی ، استفتاء ات ،س ۱۶۳۱،امام، استفتاء ات ،ج۳، احکام مہریہ،س ۳۱،مکارم، استفتاء ات،ج۱، ۷۳۲،فاضل، جامع المسائل ج۲،س ۱۲۸۴،سیستانی ، منہاج الصالحین،ج۲، م۲۸۷