اسلامی تعلیمات

واجب نمازیں

واجب نمازیں چھ قسم کی ہیں۔

1۔ نماز پنجگانہ

2۔ نماز آیات

3۔ نماز طواف

4۔ بڑے بیٹے پر باپ کی قضا ء نمازیں

5۔ نماز میت

6۔ نماز منت یا نذر

نماز پنجگانہ کی کل واجب رکعات

1۔ نماز صبح 2 رکعت

2۔ نماز ظہر 4 رکعت

3۔ نماز عصر 4 رکعت

4۔ نماز مغرب 3 رکعت

5۔ نماز عشاء 4 رکعت

نوٹ: یومیہ مستحب نماز 23 رکعات ہیں فجر 2 رکعت ظہر و عصر کی 8، 8 رکعت مغرب کی 4 رکعت جبکہ عشاء کی 2 رکعت مستحب ہے (عشاء کی 2 رکعت کو بیٹھ کر انجام دیا جاتا ہے) اور 11 رکعات نماز شب کی ہیں تو یوں ایک دن میں واجب اور مستحب نمازیں کل 51 رکعت ہیں، یومیہ نماز 51 رکعت پڑھنا مؤمن کی علامات میں سے ایک علامت ہے۔

ارکان نماز

رکنِ نماز کا مطلب ہے کہ نمازی سے جان بوجھ کر یا غلطی سے کمی یا زیادتی ہو جائے تو نماز باطل ہو جاتی ہے۔ ارکان نماز مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ نیت

2۔ تکبیرۃ الاحرام

3۔ قیام متصل بہ رکوع (رکوع سے پہلے کا قیام، قیام متصل بہ رکوع کہا جاتا ہے)

4۔ رکوع

5۔ دونوں سجدے

غیر رکنی واجبات

واجب غیر رکن کا مطلب یہ ہے کہ نمازی جان بوجھ کر کمی یا زیادتی کر دے تو نماز باطل ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر غلطی سے ان میں کمی بیشی ہو جائے تو نماز باطل نہیں ہوتی البتہ سجدہ سہو یا نماز احتیاط کے ذریعے اس غلطی کو صحیح کر لیا جاتا ہے۔ واجبات غیر رکنی مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔ قرائت

2۔ ذکر

3۔ تشہد

4۔ سلام

5۔ ترتیب

6۔ موالات