اسلامی تعلیمات

اخلاقیات: کورس کا تعارف اور اہداف

تعارف

اخلاقیات تمام ادیان کا ایک مشترک موضوع ہے اور ہر دین نے خصوصاً آسمانی ادیان بالاخص اسلام نے اخلاقیات کو غیر معمولی اہمیت دی ہے۔ اسلامی اخلاقیات کی ائمہ معصومین علیہم السلام نے رہنما اصولوں اور عملی کردار کے ذریعے مزید وضاحت فرمائی ہے۔

مکتب اہل بیت علیہم السلام کے نزدیک اسلامی اخلاقی اصولوں اور عملی سیرت کے ذخیرے کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے ہم نے نصاب میں بھی اس موضوع کو خاص طور پر شامل کیا ہے۔ اس میں اسلامی اخلاقیات اور اسلامی آداب سے متعلق 20 ابواب شامل کئے گئے ہیں ان ابواب میں اخلاق کا تعارف و اہمیت، اخلاقیات حسنہ اور اخلاقیات رذیلہ کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ نیز مختلف امور سے متعلق اسلامی آداب کو بھی طلبہ تک پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

اہداف

اس نصابی کتاب کے حصہ اخلاقیات کو پڑھنے کے بعد:

1۔ طلبہ کو اخلاق کا تعارف اور اہمیت نیز اخلاق حسنہ اور اخلاق رذیلہ کو سمجھنے میں آسانی ہو گی اور ان میں اس لحاظ سے فکری تبدیلی بھی آئے گی۔

2۔ طلبہ کے روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے امور میں طلبہ اسلامی اخلاقیات اور آداب کو ایک راہنما اصول اور ضابطہ حیات کے طور پر اپنائیں گے۔

3۔ طلبہ کے عمومی سلوک، رویہ اور عادات میں مثبت فرق نظر آئے گا۔