اسلامی تعلیمات

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی 37 اولادیں تھیں۔ آپؑ کے بیٹوں میں افضل امام علی رضا علیہ السلام تھے اور بیٹیوں میں جناب سیدہ معظمہ فاطمہ سلام اللہ علیہا ہیں۔ جناب سیدہ کا مشہور لقب معصومہ ہے۔ ان کا مزار شریف قم المقدس (ایران) میں ہے۔ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے دادا حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام آپ کے بارے میں فضائل بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ’’ آگاہ رہو! خدا کا حرم مکہ اور رسول خدا کا حرم مدینہ ہے اور امیر امؤمنینؑ کا حرم کوفہ ہے۔ آگاہ رہو! میرا حرم اور میری اولاد کا حرم میرے بعد قم میں ہو گا۔ بہشت کے آٹھ دروازے ہیں ان میں سے تین دروازے قم کی طرف ہے قم میں میری اولاد میں سے ایک خاتون وفات پائے گی اس کا نام فاطمہ دختر موسیٰؑ ہو گا۔ جس کی شفاعت سے میرے تمام شیعہ بہشت میں داخل ہوں گے۔