اسلامی تعلیمات

یزیدی لشکر کی جانب سے خانہ کعبہ کی توہین

مدینہ کو تباہ و برباد کرنے کے بعد مسلم بن عقبہ نے مکہ مکرمہ کا رخ کیا لیکن راستے میں ہی وہ واصل جہنم ہو گیا اور حصین بن نمیر کی قیادت میں لشکر یزید نے چالیس روز تک مکہ کا محاصرہ کیے رکھا اور عبداللہ بن زبیر کو گرفتار کرنے کے لیے خانہ کعبہ پر آگ برسائی گئی مگر وہ گرفتار نہ ہو سکا۔ اسی دوران یزید بھی واصل جہنم ہو گیا اور مکہ کا نقشہ بدل گیا، عبد اللہ بن زبیر کو فتح حاصل ہوئی اور حصین بن نمیر بھاگ گیا۔