اسلامی تعلیمات

شہادت

جناب سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا اپنے والد بزرگوار پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد 75 یا 95 دن بعد 3 جمادی الثانی 11ھ کو اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ سیدہ عالم سلام اللہ علیہا کی وصیت کے مطابق آپ کا جنازہ رات کی تاریکی میں ایک تابوت میں اٹھایا گیا۔

حضرت علی علیہ السلام نے آپ کی تجہیز و تکفین کا انتظام کیا۔ صرف بنو ہاشم، جناب سلمان فارسیؓ، جناب مقدادؓ اور جناب عمار یاسرؓ جیسے مخلص اور وفادار اصحاب کے ساتھ حضرت علی علیہ السلام نے خاتون جنت (س) کی نماز جنازہ پڑھائی اور جنت البقیع میں دفن کر دیا۔ مگر 8 شوال 1344ھ میں ابن سعود نے دوسرے مقابر اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کو بھی منہدم کرا دیا۔ آپ (س) کا روضہ مبارک اب بھی ظالم و ستمگر لوگوں کے ہاتھوں میں ویران ہے اور آج بھی زائرین کو آپ (س) کی زیارت کرنے سے بھی روکتے ہیں۔

(اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ)