اسلامی تعلیمات

وصال

حج سے واپس آکر آپؐ اکثر علیل رہنے لگے آپؐ نے اسی دوران اسامہ بن زید کی سربراہی میں ایک لشکر روم کی جانب روانہ کرنا چاہا جس سے بعض اصحاب نے روگردانی کی اور واپس آگئے۔ لشکر کی روانگی کے بعد آپؐ کی مرض میں شدت سے اضافہ ہونے لگا آخری وقت آپؐ نے حضرت علیؑ کو وصیتیں فرمائیں۔ اس کے بعد امیرالمؤمنین علیؑ کی آغوش ہی میں آپ دنیا فانی سے انتقال فرما گئے۔ بنی ہاشم کے چند افراد نے غسل و کفن کا اہتمام کیا اور حضرت علیؑ نے تجہیز و تکفین کی اور اپنے ہاتھوں سے سپرد خاک کیا۔

(اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ)