اسلامی تعلیمات

جنگ بدر

آنحضرتؐ نے فتح مکہ سے قبل 10 سال مدینہ میں گزارے۔ اس دوران کفار مکہ کی طرف سے مزاحمتوں کا سلسلہ جاری رہا، چنانچہ ہجرت کے دوسرے سال رمضان المبارک کے مہینے بدر کے مقام پر کفار سے جنگ ہوئی۔ اس جنگ میں مسلمانوں کا کل سامانِ جنگ 30 گھوڑے، 70 اونٹ، 8 تلواریں اور 6 زرہیں تھیں اور افراد کی تعداد 313 تھی۔ ادھر دشمن کی فوج جنگی سامان سے مسلح اور 950 افراد پر مشتمل تھی۔ بدر کا معرکہ اگرچہ پہلا معرکہ تھا اور لشکر اسلام انتہائی بے سرو سامانی کے عالم میں تھا لیکن نصرت خداوندی کا نتیجہ یہ ہوا کہ کفار کے اکثر سردار مارے گئے اور ان کے حوصلے پست ہو گئے اور وہ پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے۔ اس جنگ میں مسلمانوں کے 14 افراد شہید ہوئے جبکہ کفار کے 70 افراد مارے گئے اور 70 افراد اسیر ہو گئے۔ یوں مسلمانوں کو عمدہ فتح نصیب ہوئی۔