فہرست صحیفہ سجادیہ

1۔ خداوند عالم کی حمد و ستائش
2۔ رسول اکرم (ص) پر درود و سلام
3۔ حاملان عرش پر درود و صلوۃ
4۔ انبیاءپر ایمان لانے والوں پر صلوۃ
5۔ اپنے لئے اور اپنے دوستوں کے لیےدعا
6۔ دعائے صبح وشام
7۔ مشکلات کے وقت کی دعا
8۔ خواستگاری پناہ کے سلسلے کی دعا
9۔ طلب مغفرت کے سلسلے کی دعا
10۔ طلب پناہ کے سلسلے کی دعا
11۔ انجام بخیر ہونے کی دعا
12۔ اعتراف گناہ اور طلب توبہ کی دعا
13۔ طلب حاجات کی دعا
14۔ دادخواہی کی بابت کی دعا
15۔ مرض کے دفعیہ کی دعا
16۔ عذر وعفو تقصیر کے سلسلے میں دعا
17۔ شر شیطان کے دفیعہ کی دعا
18۔ دفع بلیات کے سلسلے میں دعا
19۔ طلب باراں کی دعا
20۔ پاکیزہ اخلاق سے آراستگی کی دعا
21۔ رنج و اندوہ کے موقع کی دعا
22۔ شدت و سختی کے وقت کی دعا
23۔ طلب عافیت کی دعا
24۔ والدین کے حق میں دعا
25۔ اولاد کے حق میں حضرت کی دعا
26۔ ہمسایوں اور دوستوں کے لیے دعا
27۔ سرحدوں کے محافظوں کے لئے دعا
28۔ اللہ سے تضرع و زاری کے سلسلے میں
29۔ تنگی رزق کے موقع پر پڑھنے کی دعا
30۔ ادا‎ئے قرض کی دعا
31۔ دعائے توبہ
32۔ نماز شب کے بعد کی دعا
33۔ دعائے استخارہ
34۔ گناہوں کی رسوائی سے بچنے کی دعا
35۔ رضائے الہی پر خوش رہنے کی دعا
36۔ بادل اور بجلی کو دیکھتے اور رعد کی آواز
37۔ ادائے شکر میں کوتاہی کی دعا
38۔ عذر و مغفرت کے سلسلہ میں دعا
39۔ طلب عفو و رحمت کی دعا
40۔ موت کو یاد کرنے کے وقت کی دعا
41۔ پردہ پوشی و نگہداشت کی دعا
42۔ دعائے ختم القرآن
43۔ دعائے رویت ہلال
44۔ استقبال ماہ رمضان کی دعا
45۔ وداع ماہ رمضان کی دعا
46۔ عیدین اور جمعہ کی دعا
47۔ روزعرفہ کی دعا
48۔ عید قربان اور جمعہ کی دعا
49۔ دشمن کے مکر و فریب کی دعا
50۔ خوف الہی کے سلسلے میں دعا
51۔ عجز و زاری کے سلسلہ میں دعا
52۔ تضرع و الحاح کے سلسلہ میں دعا
53۔ عجز و فروتنی کے سلسلہ میں دعا
54۔ رنج و اندوہ کے دور ہونے کی دعا
پانچویں دعا
5۔ اپنے لئے اور اپنے دوستوں کے لیےدعا
اے وہ جس کی بزرگی و عظمت کے عجائب ختم ہونے والے نہیں، تو محمد (ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اپنی عظمت کے پردوں میں چھپا کر کج اندیشیوں سے بچالے ۔ اے وہ جس کی شاہی و فرمانروائی کی مدت ختم ہونے والی نہیں، تو رحمت نازل کر محمد اور ان کی آل پر او ر ہماری گردنوں کو اپنے غضب و عذاب ( کے بندھنوں ) سے آزاد رکھ ۔ اے وہ جس کی رحمت کے خزانے ختم ہونے والے نہیں، رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور اپنی رحمت میں ہمارا بھی حصہ قرار دے ۔ اے وہ جس کے مشاہدہ سے آنکھیں قاصر ہیں، رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور اپنی بارگاہ سے ہم کو قریب کرلے ۔ اے وہ جس کی عظمت کے سامنے تمام عظمتیں پست وحقیر ہیں، رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور ہمیں اپنے ہاں عزت عطا فرما۔ اے وہ جس کے سامنے راز ہائے سر بستہ ظاہر ہیں، رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور ہمیں اپنے سامنے رسوا نہ کر۔
بار الٰہا ! ہمیں اپنی بخشش وعطا کی بدولت بخشش کرنے والوں کی بخشش سے بے نیاز کردے اور اپنی پیوستگی کے ذریعہ قطع تعلق کرنے والوں کی بے تعلقی و دوری کی تلافی کر دے تاکہ تیری بخشش و عطا کے ہوتے ہوئے دوسرے سے سوال نہ کریں اور تیرے فضل و احسان کے ہوتے ہوئے کسی سے ہراساں نہ ہوں۔
اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمارے نفع کی تدبیر کر اور ہمارے نقصان کی تدبیر نہ کر اور ہم سے مکر کرنے والے دشمنوں کو اپنے مکر کا نشانہ بنا اور ہمیں اسکی زد پر نہ رکھ اور ہمیں دشمنوں پر غلبہ دے، دشمنوں کو ہم پر غلبہ نہ دے۔
بار الٰہا! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اپنی ناراضی سے محفوظ رکھ اور اپنے فضل و کرم سے ہماری نگہداشت فرما اور اپنی جانب ہمیں ہدایت کر اور اپنی رحمت سے دو نہ کر کہ جسے تو اپنی ناراضی سے بچائے گا وہی بچے گا اور جسے تو ہدایت کرے گا وہی ( حقائق پر ) مطلع ہو گا اور جسے تو ( اپنی رحمت سے ) قریب کرے گا، وہی فائدہ میں رہے گا۔
اے معبور! تو محمد اور ان کی آل پر رحمت ناز ل فرما اور ہمیں زمانہ کے حوادث کی سختی اور شیطان کے ہتھکنڈوں کی فتنہ انگیزی اور سلطان کے قہر و غلبہ کی تلخ کلامی سے اپنی پناہ میں رکھ۔
بار الٰہا ! بے نیاز ہونے والے تیرے ہی کمالِ قوت و اقتدار کے سہارے بے نیاز ہوتے ہیں ۔ رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور ہمیں بے نیاز کردے اور عطا کرنے والے تیری ہی عطا وبخشش کے حصہ وافر میں سے عطا کرتے ہیں ۔ رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور ہمیں بھی (اپنے خزانۂرحمت سے ) عطا فرما اور ہدایت پانے والے تیری ہی ذات کی درخشندگیوں سے ہدایت پاتے ہیں ۔ رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور ہمیں ہدایت فرما۔
بار الٰہا ! جس کی تو نے مدد کی،اسے مدد نہ کرنے والوں کا مدد سے محروم رکھنا کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتا اور جسے تو عطا کرے، اس کے ہاں روکنے والوں کے روکنے سے کچھ کمی نہیں ہوجاتی اور جس کی تو خصوصی ہدایت کرے اسے گمراہ کرنے والوں کا گمراہ کرنا بے راہ نہیں کرسکتا ۔ رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر او ر اپنے غلبہ و قوت کے ذریعہ بندوں ( کے شر) سے ہمیں بچائے رکھ اور اپنی عطا و بخشش کے ذریعہ دوسروں سے بے نیاز کردے اور اپنی رہنمائی سے ہمیں راہ حق پر چلا۔
اے معبود! تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمارے دلوں کی سلامتی اپنی عظمت کی یاد میں قرار دے اور ہماری جسمانی فراغت ( کے لمحوں ) کو اپنی نعمت کے شکریہ میں صرف کر دے اور ہماری زبانوں کی گویائی کو اپنے احسان کی توصیف کے لیے وقف کر دے۔
اے اللہ! تو رحمت ناز ل فرما محمد اور ان کی آل پر اور ہمیں ان لوگوں میں سے قرار دے جو تیری طرف دعوت دینے والے اور تیری طرف کا راستہ بتانے والے ہیں اور اپنے خاص الخاص مقربین میں سے قرار دے، اے سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے۔
|