Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، توبہ دلوں کو پاک کرتی اور گناہوں کو دھو ڈالتی ہے۔ مستدرک الوسائل حدیث13707

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 79: پند و نصیحت کے سلسلے میں فرمایا

اے لوگو! امیدوں کو کم کرنا، نعمتوں پر شکر ادا کرنا، اور حرام چیزوں سے دامن بچانا ہی زہدو درع ہے۔ اگر (دامنِ امید سمیٹنا) تمہارے لئے مشکل ہو جائے تو اتنا ہو کہ حرام تمہارے صبرو شکیب پر غالب نہ آجائے اور نعمتوں کے وقت شکر کر بھول نہ جاؤ۔ خدا وندِ عالم نے روشن اور کھلی ہوئی دلیلوں سے اور حجت تمام کرنے والی واضح کتابوں کے ذریعے تمہارے لئے حیل و حجت کا موقع نہیں رہنے دیا۔