Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا، اس شخص کے لیے خوشخبری ہے جسے جھوٹی آرزوئیں یادِ خدا سے غافل کرکے کھیل تماشے میں نہیں لگائے رکھتیں تحف العقول ص 301، بحارالانوار تتمۃ کتاب الروضۃ باب24

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 76: امیر الموٴمنین علیہ السلام کے دعائیہ کلمات

اے اللہ ! تو ان چیزوں کو بخش دے، جنہیں تُو مجھ سے زیادہ جانتا ہے ۔ اگر میں گنا ہ کی طرف پلٹوں ، تو تو اپنی مغفرت کے ساتھ پلٹ۔ بارِ الٰہا! جس عملِ خیر کے بجالانے کا مَیں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا تھا۔ مگر تو نے اسے پورا ہوتے ہوئے نہ پایا، اسے بھی بخش دے میرے اللہ! زبان سے نکلے ہوئے وہ کلمے ، جن سے تیرا تقرب چاہا تھا۔ مگر دل ان سے ہمنوا نہ ہو سکا۔ ان سے بھی در گزر کر ۔ پروردگار! تو آنکھوں کے (طنزیہ) اشاروں اور ناشائستہ کلموں اور دل کی (بُری) خواہشوں اور زبان کی ہر زہ سرائیوں کو معاف کر دے ۔