Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، زیادہ کھانے پینے سے اپنے دلوں کو مردہ نہ کرو، کیونکہ اس سے دل ایسے مردہ ہوجاتے ہیں جیسے زیادہ پانی سے کھیتی مرجاتی ہے تنبیہ الخواطر ج1ص46، مستدرک الوسائل حدیث 19619

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 74: پند و نصیحت کے سلسلے میں فرمایا

خدا اس شخص پر رحم کرے ، جس نے حکمت کا کوئی کلمہ سنا ، تو اسے گرہ میں باندھ لیا۔ ہدایت کی طرف اسے بلایا گیا تو دوڑ کر قریب ہوا۔صحیح راہبر کا دامن تھام کر نجات پائی ۔ اللہ کو ہر وقت نظروں میں رکھا، اور گناہوں سے خوف کھایا ۔ عمل بے ریاپیش کیا۔ نیک کام کئے ۔ ثواب کا ذخیرہ جمع کیا۔ بُری باتوں سے اجتناب برتا۔ صحیح مقصد کو پالیا۔ اپنا اجر سمیٹ لیا۔ خواہشوں کا مقابلہ کیا۔ امیدوں کو جھٹلایا۔ صبر کا نجات کی سواری بنا لیا ۔ موت کے لئے تقویٰ کا سازو سامان کیا۔ روشن راہ پر سوا ر ہوا ۔ حق کی شاہراہ پر قدم جمائے ۔ زندگی کی مہلت کو غنیمت جانا۔ موت کی طرف قدم بڑھائے اور عمل کا زاد ساتھ لیا۔