Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، لوگوں سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملو تو کینے دور ہوجائیں گے۔ غررالحکم حدیث10180

نہج البلاغہ خطبات

73: جب لوگوں نے قتل عثمان میں شرکت کا الزام آپ (ع) پر لگایا تو فرمایا

جب آپ (ع) کا معلوم ہوا کہ بنی امیہ قتل عثمان میں شرکت کا الزام آپ پر رکھتے ہیں تو ارشاد فرمایا:۔

میرے تعلق سب کچھ جاننے بوجھنے نے بنی امیہ کو مجھ پر افترا پروازیوں سے باز نہیں رکھا۔ اور نہ میری سبقت ایمانی اور دیرینہ اسلامی خدمات نے ان جاہلوں کو اتہام لگانے سے روکا اور جو اللہ نے (کذب و افتراء کے متعلق) انہیں پندو نصیحت کی ہے وہ میرے بیان سے کہیں بلیغ ہے ۔ میں (ان) بے دینوں پر حجت لانے والا ہوں اور قرآن پر پیش ہو نا چاہئے تمام مشتبہ باتوں کو اور بندوں کو جیسی ان کی نیت ہو گی ویسا ہی پھل ملے گا۔