Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام محمد باقر نے فرمایا، خدا کے بندوں میں اُس کا سب سے پیارا بندہ وہ ہے جو گناہ کرتے ہی توبہ کرتا ہے۔ بحارالانوار کتاب العدل باب20 حدیث14

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 68: شب ضربت سحر کے وقت فرمایا

68: شب ضربت سحر کے وقت فرمایا

آپ(ع) نے یہ کلام شبِ ضربت کی سحر کو فرمایا:۔

میں بیٹھا ہوا تھا، کہ میری آنکھ لگ گئی ۔ اتنے میں رسول اللہ (ص) میرے سامنے جلوہ فرما ہوئے ۔ میں نے کہا یا رسول اللہ(ص)! مجھے آپ کی امت کے ہاتھوں کیسی کیسی کجرویوں اور دشمنیوں سے دو چار ہونا پڑا ہے ۔ تو رسول اللہ (ص) نے فرمایا کہ تم ان کے لئے بددعا کرو تو میں نے (صرف اتنا) کہا، کہ اللہ مجھے ان کے بدلے میں ان سے اچھے لوگ عطا کرے ، اور ان کو میرے بدلے میں کوئی بُرا (امیر) دے۔

سید رضی کہتے ہیں کہ اودکے معنی ٹیڑھا پن اورلدو کے معنی دشمنی و عناد کے ہیں اور یہ بہت فصیح کلام ہے۔