Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، حق کی بات کرو اور اجر کے لیے کام کرو نہج البلاغہ وصیت 47، مستدرک الوسائل حدیث 13821

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 53: گوسفند قربانی کے اوصاف

اس میں عید قربان اور ان صفتوں کا ذکر کیا ہے ، جو گو شفند قربانی میں ہونا چاہئیں ۔

قربانی کے جانور کا مکمل ہونا یہ ہے کہ اس کے کان اٹھے ہوئے ہوں ( یعنی کٹے ہوئے نہ ہوں ) اور اس کی آنکھیں صحیح و سالم ہوں ۔ اگر کان اور آنکھیں سالم ہیں تو قربانی بھی سالم اور ہر طرح سے مکمل ہے۔ اگرچہ اس کے سینگ ٹوٹے ہوئے ہوں ۔ اور ذبح کی جگہ تک اپنے پیر کو گھسیٹ کر پہنچے (علامہ رضی فرماتے ہیں کہ اس خطبہ میں منسلک سے مراد ذبح کی جگہ ہے )۔