Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا، مومن کا کاروبار پاکیزہ ہوتا ہے، اس کے اخلاق اچھے ہوتے ہیں، اس کا باطن صاف ہوتا ہےوہ اپنے زائد مال کو خرچ کرتاہےاور زیادہ گفتگو سے پرہیز کرتا ہے۔ اصول کافی باب المومن و علاماتہ حدیث18، وسائل الشیعۃ حدیث20244

نہج البلاغہ خطبات

45: اللہ کی عظمت اور جلالت اور دنیا کی سبکی و بے وقاری کے متعلق فرمایا

تمام حمد اس اللہ کے لئے ہے جس کی رحمت سے ناامیدی نہیں اور جس کی نعمتوں سے کسی کا دامن خالی نہیں ۔ نہ اس کی مغفرت سے کوئی مایوس ہے ، نہ اس کی عبادت سے کسی کو عار ہو سکتا ہے ، اور نہ اس کی رحمتوں کا سلسلہ ٹوٹتا ہے ، اور نہ اس کی نعمتوں کا فیضان کبھی رکتا ہے ۔ دنیا ایک ایسا گھر ہے جس کے لئے نفا طے شدہ امر ہے ۔ اور اس کے بسنے والوں کے لئے یہاں سے بہر صورت نکلنا ہے ۔ یہ دنیا شیریں و شاداب ہے ۔ اپنے چاہنے والے کی طرف تیزی سے بڑھتی ہے اور دیکھنے والے دل میں سما جاتی ہے ، جو تمہارے پاس بہتر سے بہتر توشہ ہو سکے ۔ اسے لے کر دنیا سے چل دینے کے لئے تیار ہو جاؤ۔ اس دنیا میں اپنی ضرورت سے زیادہ نہ چاہو، اور جس سے زندگی بسر ہو سکے اس سے زیادہ کی خواہش نہ کرو۔جب شام کی جانب روانہ ہوئے تو فرمایا