Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، جو جابر بننے کی کوشش کر ے گا، اس کی گردن توڑ کر رکھ دی جائے گی۔ غررالحکم حدیث7163

نہج البلاغہ خطبات

اے لوگو! مجھے تمہارے بارے میں سب سے زیادہ دو باتوں کا ڈر ہے۔ ایک خواہشوں کی پیروی ، اور دوسرے امیدوں کا پھیلاؤ خواہشوں کی پیروی وہ چیز ہے، جو حق سے روک دیتی ہے اور امیدوں کا پھیلاؤ آخرت کو بھلا دیتا ہے۔ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ دنیا تیزی سے جارہی ہے اور اس میں سے کچھ باقی نہیں رہ گیا ہے۔ مگر اتنا ہے کہ جیسے کوئی انڈیلنے والا برتن کو انڈیلے تو اس میں کچھ تری باقی رہ جاتی ہے اور آخرت کا ادھر رخ لیے ہوئے آرہی ہے اور دنیا و آخرت ہر ایک والے خاص آدمی ہوتے ہیں ۔ تو تم فرزندِ آخرت بنو، اور انباء دنیا نہ نہ بنو۔ اس لیے کہ ہر بیٹا روزِ قیامت اپنی ماں سے منسلک ہو گا آج عمل کا دن ہے اور حساب نہیں ہے اور کل حساب کا دن ہو گا، عمل نہ ہو سکے گا۔

علامہ رضی کہتے ہیں کہ الحذّا کے معنی تیز رو کے ہیں اور بعض نے الجذا ء روایت کیا ہے۔ (اس روایت کی بنا پر ہی معنی ہوں گے کہ دنیا کی لذتوں کا سلسلہ جلد ختم ہو جائگا۔

خطبہ 42: نفسانی خواہشوں اور لمبی امیدوں کے متعلق فرمایا