Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام موسیٰ کاظم نے فرمایا، جو شخص اپنے بھائیوں (دوستوں) اور گھر والوں کے ساتھ نیکی کا سلوک کرتا ہے اس کی عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ مستدرک الوسائل حدیث 14498

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 41: غداری کی مذمت میں

وفائے عہد اور سچائی دونوں کا ہمیشہ ہمیشہ کا ساتھ ہے،اور میرے علم میں اس بڑھ کر حفاظت کی اور کوئی سپر نہیں وج شخص اپنی باز گشت کی حقیقت جان لےتا ہے ۔ وہ کبھی غداری نہیں کرتا۔ مگر ہمارا زمانہ ایسا ہے جس میں اکثر لوگوں نے غدرو فریب کو عقل و فراست سمجھ لیا ہے، اور جاہلوں نے ان کی (چالوں ) کو حسنِ تدبیر سے منسوب کر دیا ہے۔ اللہ انہیں غارت کرے انہیں کیا ہو گیا ہے۔ وہ شخص جو زمانے کی اُنچ نیچ دیکھ چکا ہے اور اس کے ہیر پھیر سے آگاہ ہے وہ کبھی کوئی تدبیر اپنے لیے دیکھتا ہے، مگر اللہ کے اوامر و نواہی اس کا راستہ روک کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ تو وہ اس حیلہ و تدبیر کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے اور اس ر قابو پانے کے باوجود چھوڑ دیتا ہے اور جسے کوئی دینی احساس سدِّ راہ نہیں ہے وہ اس موقعہ سے فائدہ اٹھا لے جاتا ہے۔