Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا، تم اس وقت تک مومن نہیں بن سکتے جب تک خدا سے ڈرنے والے اور اسی سے امید کرنے والے نہ بنو، یہ صفت تم میں اس وقت پیدا ہوگی جب تم خوف اور امید کے ساتھ اعمال بجالاؤ گے بحارالانوار تتمہ کتاب الروضۃ باب23

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 24 : جنگ پر آمادہ کرنے کے لیے فرمایا:

مجھے اپنی زندگی کی قسم! میں حق کے خلاف چلنے والوں اور گمراہی میں بھٹکنے والوں سے جنگ میں کسی قسم کی رُو رعایت اور سستی نہیں کروں گا۔ اللہ کے بندو! اللہ سے ڈرو اور اس کے غضب سے بھاگ کر اس کے دامنِ رحمت میں پناہ لو، اللہ کی دکھائی ہوئی راہ پر چلو اور اسکے عائد کردہ احکام کو بجالاؤ (اگر ایسا ہو تو ) علی تمہاری نجات اُخروی کا ضامن ہے ۔ اگرچہ دنیوی کا مرانی تمہیں حاصل نہ ہو۔