Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، ماضی کے گناہوں کو یاد کر کے رونا انسان کی عظمت کی دلیل ہے۔ بحارالانوار کتاب العشرۃ باب16 حدیث3

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 216: جب طلحہ اور عبد الرحمن بن عتاب کو میدانِ جنگ میں مقتول دیکھا تو فرمایا

جب آپ طلحہ اور عبدالرحمٰن ابن عتاب ابن اسید کی طرف سے گزرے کہ جب وہ میدان جمل میں مقتول پڑے تھے تو فرمایا:۔

ابو محمد (طلحہ)اس جگہ گھربار سے دور پڑا ہے ۔خد ا کی قسم !میں پسند نہیں کرتا تھا کہ قریش ستاروں کے نیچے (کھلے میدانوں میں )مقتول پڑے ہوں میں نے عبدمناف کی اولاد سے (ان کے کئے کا )بدلہ لے لیا ہے (لیکن) بنی جمع (۱) کے اکابر میرے ہاتھوں سے بچ نکلتے ہیں انہوں نے اس چیز کی طرف گردنیں اٹھائی تھیں جس کے وہ اہل نہ تھے چنانچہ اس تک پہنچنے سے پہلے ہی ان کی گردنیں توڑ دی گئیں ۔

۱۔ جنگ جمل میں بنی جمع کی ایک جماعت حضرت عائشہ کے ہمراہ تھی ۔لیکن اس جماعت کے سر کردہ افراد میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔ان بھاگنے والوں میں سے چند یہ ہیں :عبداللہ الطویل ابن صفوان ،یحییٰ ابن حکیم ،عامر ابن مسعود ،ایوب ابن حبیب۔