Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، حکمرانی سے تمہاری غرض مالی منفعت اور غیظ و غضب کی تسکین نہیں، بلکہ سب سے بڑا مقصد باطل کی موت اور حق کو زندہ رکھنا ہونا چاہئے بحارالانوار تتمۃ کتاب تاریخ امیرالمومنین ؑ باب 98

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 210: حق کی حمایت سے ہاتھ اٹھا لینے والوں کے بارے میں فرمایا

خدایا تیرے بندوں میں سے جو بندہ ہماری ان باتوں کو سنے کہ جو عدل کے تقاضوں سے ہمنوا ،اور ظلم و جو ر سے الگ ہیں جو دین و دنیا کی اصلاح کر نے والی اور شر انگیزی سے دور ہیں اور سننے کے بعد پھر بھی انہیں ماننے سے انکار کردے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ تیری نصرت سے منہ موڑ نے والا ،اور تیرے دین کوترقی دینے سے کوتاہی کرنے والا ہے ۔اے گواہوں میں سب سے بڑے گواہ !ہم تجھے اور ان سب کو جنہیں تو نے آسمانوں اور زمینو ں میں بسایا ہے اس شخص کے خلاف گواہ کر تے ہیں ۔پھر اس کے بعد تو ہی اس نصرت و امدا د سے بے نیاز کرنے والا ہے اور اس کے گناہ کا اس سے مواخذہ کرنے والا ہے۔