Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، سرکشی سے بچتے رہو،کیونکہ یہ بہت جلد شکست سے دوچار کردیتی ہے اور سرکش انسان کو نشانۂ عبرت بنادیتی ہے۔ غررالحکم حدیث2657

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 21: دنیا میں سبکبار رہنے کی تعلیم

تمہاری منزل مقصود تمہارے سامنے ہے ۔ موت کی ساعت تمہارے عقب میں ہے ، جو تمہیں آگے کی طرف لے چل رہی ہے ۔ ہلکے پھلکے رہو تاکہ آگے بڑھنے والوں کو پا سکو۔ تمہارے اگلوں کو پچھلوں کا انتظار کرایا جا رہا ہے ۔ (کہ یہ بھی ان تک پہنچ جائیں ) سید رضی فرماتے ہیں کہ کلامِ خدا و رسول کے بعد جس سے بھی ان کلمات کا موازنہ کیا جائے تو حسن و خوبی میں ان کا پلہ بھاری رہے گا اور ہر حیثیت سے بڑھے چڑھے رہیں گے اور آپ کا یہ ارشاد کہ تخفقو اتلحقوا اس سے بڑھ کر تو کوئی جملہ سننے ہی میں نہیں آیا جس کے الفاظ کم ہوں اور معنی بہت ہوں ۔ اللہ اکبر! کتنے اس کلمہ کے معنی بلند اور اس حکمت کا چشمہ صاف و شفاف ہے اور ہم نے اپنی کتاب خصائص میں اس فقرے کی عظمت اور اس کے معنی کی بلندی پر روشنی ڈالی ہے ۔

خطبہ۲۲:۲۲: قتل عثمان کا الزام عائد کرنے والوں کے بارے میں خطبہ ۲۲ معلوم ہونا چاہیئے کہ شیطان نے اپنے گروہ کو بھڑکانا شروع کر دیا اور اپنی فوجیں فراہم کر لی ہیں تاکہ ظلم اپنی انتہا کی حد تک اور باطل اپنے مقام پر پلٹ آئے۔ خدا کی قسم! انہوں نے مجھ پر کوئی سچ