Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا، مومن کے دل کے لیے بسیار خوری سے بڑھ کر اور کوئی چیز مضر نہیں اور یہ دو چیزوں سنگدلی اور خواہشات کو جوش میں لانے کا سبب بنتی ہے مستدرک الوسائل حدیث 19627

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 202: اپنے اصحاب کو عقبیٰ کے خطرات سے متنبہ کرتے ہوئے فرمایا

اکثر اپنے اصحاب سے پکار کر فرمایا کرتے تھے خدا تم پر رحم کرے کچھ سفر کا سازوسامان کرلو ۔کوچ کی صدائیں تمہارے گوشو گذار ہو چکی ہیں ۔ دنےا کو وقفہ قیام کو زیادہ تصور نہ کرو، اور جو تمہارے دسترس میں بہترین زاد ہے، اسے لے کر (اللہ کی طرف پلٹو) کیونکہ تمہارے سامنے ایک دشوار گزار گھاٹی ہے اور پر ہوں و خوفناک مراحل ہیں کہ جہاں اترے اور ٹھہرے بغیر تمہیں کوئی چارہ نہیں تمہیں جاننا چاہیے کہ موت کی ترچھی نظریں تم سے قریب پہنچ چکی ہیں اور گویا تم اس کے پنجوں میں ہو جو تم میں گڑو دئیے گئے ہیں اور موت کے شدا مدد مشکلات تم پر چھا گئے ہیں ۔ دنیا سے سارے علائق قطع کر لو اور زاد و تقوی سے اپنے کو تقویت پہنچاؤ۔

(سیدرضی کہتے ہیں کہ اس خطبہ کا کچھ حصہ پہلے بھی گزر چکا ہے لیکن اس روایت کے الفاظ پہلی روایت سے کچھ مختلف ہیں ۔