Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا، جب خدا وندعالم کسی بندے کو دوست رکھتا ہے تو اُسے آزمائش کے دریا میں غوطہ زن کردیتا ہے۔ اصول کافی باب شدۃابتلاء المومن حدیث6

نہج البلاغہ خطبات

تم نے میری بیعت اچانک اور بے سوچے سمجھے نہیں کی تھی اور نہ میرا اور تمہارا معاملہ یکساں ہے میں تمہیں اللہ کے لیے چاہتا ہوں اور تم مجھے اپنے شخصی فوائد کے لیے چاہتے ہو ۔ اے لوگو! اپنی نفسانی خواہشوں کے مقابلہ میں میری اعانت کرو۔ خدا کی قسم میں مظلوم کا اس کے ظالم سے بدلہ لوں گا اور ظالم کی ناک میں نکیل ڈال کر اسے سر چشمہٴ حق تک کھینچ کر لے جاؤں گا۔ اگرچہ اسے یہ ناگوار کیوں نہ گزرے۔

خطبہ 134: اپنی نیت کے اخلاص اور مظلوم کی حمایت کے سلسلہ میں فرمایا