Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، انسان کی گفتگو سے اس کا وزن کیا جاتا ہے اور اس کے کاموں سے اس کی قیمت لگائی جاتی ہے۔ غررالحکم حدیث4023

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 133: جب مغیرہ بن اخنس نے عثمان کی حمایت میں بولنا چاہا تو فرمایا

آپ میں اور عثمان ابن عفان میں کچھ بحث ہوئی تو مٖیرہ ابن اخنس نے عثمان سے کہا میں تمہاری طرف سے نبیٹے لیتا ہوں ، جس پر آپ نے مغیرہ سے کہا:۔

(۱) اے بے اولاد دلعین کے بیٹے اور ایسے درخت کے پھل جس کی نہ کوئی جڑ ہے نہ شاخ تو بھلا مجھ سے کیا نپتے گا ۔ خدا کی قسم جس کا تجھ ایسا مدد گار ہو، اللہ اسے غلبہ و سرفرازنی نہیں دیتا اور جس کا تجھ ایسا ابھار نے والا ہو (وہ اپنے پیروں پر) کھڑا نہیں ہو سکتا ۔ ہم سے دور ہو خدا تیری منزل کو دور ہی رکھے اور اس کے بعد جو بن پڑے کرنا اور اگر کچھ بھی مجھ پر ترس کھائے تو خدا تجھ پر رحم نہ کرے ۔

(۱) مغیرہ ابن اقس عثمان کے ہوا خواہوں میں سے تھا ۔ اس کا بھائی ابو الحکم ابن اخنس احد میں امیر الموٴمنین[ع]کے ہاتھ سے مارا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حضرت کی طرف سے دل میں کینہ و عناد رکھتا تھا۔ اس کا باپ ان لوگوں میں سے تھا جو فتح مکہ کے موقع پر بظاہر ایمان لے آئے ۔ مگر دلوں میں کفر و نفاق لیے ہوئے تھے۔ اس لیے اسے لعین فرمایا ہے اور ابتر اس لیے کہا ہے کہ جس کی مغیرہ ایسی اولاد ہو وہ بے اولاد ہی سمجھے جانے کے لائق ہے ۔