Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، امید، میری امت کے لیے رحمت ہے، اگر امید نہ ہوتی تو نہ کوئی ماں اپنے بچے کو دودھ پلاتی اور نہ ہی کوئی درخت لگانے والا درخت لگاتا بحارالانوارکتاب الروضۃ باب7

محرم الحرام کے بارے میں اہم سوال و جواب

قمہ زنی

سوال ۷۸ : آیا قمہ زنی جا ئز ہے ؟
جوا ب:اما م خمینی ، آقا ی خامنہ ای و آقا ی فاضل: آج کل چو نکہ اس کی کوئی ایسی توجیہ موجود نہیں جو قا بل قبو ل ہو، لہٰذا یہ مذہب کی کمزو ر ی و بد نا می ہو نے کی وجہ سے جائز نہیں اور اس سے اجتنا ب ضرور ی ہے۔
نا صر مکار م : سیدا لشہدا ء کی عزادا ری اہم تر ین دینی شعا ئر میں سے ہے اور بقا ئے تشیع کا راز بھی اسی میں مضمر ہے ،لیکن عزاد اروں کوا یسے کاموں سے پرہیز کر نا چا ہیے جو مذہب کے لئے کمزوری اوربدنامی کاباعث ہوں یا ان کے ذریعے بدن کونقصا ن پہنچتا ہو۔(۱)
نوری : قمہ زنی اشکا ل رکھتی ہے ۔ (۲)
جواد تبریزی : سیدا لشہدا ء کی عزاد ا ری اہم ترین شعا ئر دینی میں سے ہے اور رمز بقاء تشیع ہے لیکن عزادا روں کو ایسے کاموں سے پر ہیز کر نا چاہیے جو بدنامی مذہب یا دشمنا ن اسلام و اہل بیتؑ کے لئے سوء استفا دہ کا با عث ہوں ۔ (۳)
صافی گلپا ئگا نی : اگر بد ن کو زیاد ہ نقصا ن نہ ہو تو سیدا لشہدا ء کی عزاد ا ری کے طور پر
(۱) اما م، استفتاء ات، ج ۲ ، مکاسب محرمہ، س ۲۷ و ۳۶ ، خامنہ ای ،اجو بۃالا ستفتاء ات ، س۱۴۴۱، مکارم ،استفتاء ات ،ج۱،س ۵۱۶، نو ری، استفتاء ات، ج۲ ، س ۶۰۴ و ۵۹۶ و ج ۱ ، س ۴۴۸، تبریزی استفتاء ات، س ۲۰۰۹ ،صراط النجا ۃ ،ج ۶ ، س ۱۴۷۷ ، فاضل ، جا مع المسا ئل، ج۱ ، س ۲۱۷۴
(۲) صافی، جا مع الا حکا م، ج ۱ ،س ۱۶۰۲، تو ضیع المسا ئل ،م ۲۸۳۳ ، دفتر بھجت
(۳) اما م ،استفتاء ات، ج ۳، سوا لا ت متفر قہ ۳۷ ، خا منہ ای ، اجو بہ، س ۱۴۶۱ ، فاضل، جا مع المسائل ، ج ۱ ، س ۲۱۷۳
صافی گلپا ئگا نی : اگر بد ن کو زیاد ہ نقصا ن نہ ہو تو سیدا لشہدا ء کی عزاد ا ری کے طور پر کوئی ڈر نہیں ہے ۔ (۴)