Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، بخیل اللہ سے بھی دور ہوتا ہے اور لوگوں سے بھی، (وہ)صرف جہنم سے قریب ہوتا ہے۔ بحارالانوارکتاب الایمان والکفر باب136 حدیث37

محرم الحرام کے بارے میں اہم سوال و جواب

سو ال ۴۲ : اما م حسینؑ کے رعب و دبد بہ اور شا ن و شو کت کے مقابلے میں بعض مجالس میں انہیں انتہائی مظلو م و بے بس ظا ہر کیا جاتا ہے اس کی کیا تو جیہ ہو گی؟
جوا ب : عز ت و شر ف بہت پسندید ہ صفت ہے جس کی قرآنی آیات میں بڑی تحسین ہوئی اور اسے خدا ، رسو ل اور مو منین کی صفا ت میں سے قرار دیا گیا ہے۔(۱)
اما م حسینؑ اور آپ کے اصحا ب اسی قرآنی تعلیم کی پیرو ی کر تے ہو ئے اپنی گفتار و کردار میں ہمیشہ اس پر کاربند رہے اورکسی مر حلے پر بھی کسی قسم کی ذلت و خواری کو قبو ل نہ کیا۔یہاں تک کہ ’’ہیہا ت منا الذلۃ ‘‘ جیسے شعا ر نہضت عا شو رہ کے اصلی تر ین شعاروں میں سے شمار ہو تے ہیں ،لیکن افسو س سے کہنا پڑ تا ہے کہ بعض کتا بوں میں جو کہ بعض مجالس اور خطبا ء کے لئے دلیل بھی بنتی ہیں عز ت و عظمت کایہ عنصر سیرت سیدالشہداء میں ناپید نظر آتا ہے۔
اس طریقہ کی ایک نفسیا تی وجہ موجود ہے اور وہ یہ کہ یہ خطبا ء و ذا کرین لوگوں کو اس عظیم واقعہ کے مختلف پہلو ؤں کے بارے میں واقف کرنے کے بجا ئے انہیں زیا دہ سے زیادہ رلانے کی کوشش کر تے ہیں اور اس مقصد کی خا طر ہر غیر مو ثق و غیر معتبر کتا ب سے جو مطلب بھی ملتا ہے اسے پڑ ھنے سے دریغ نہیں کر تے اور لوگوں کے سا منے اما م حسینؑکو کمزور و بے بس اور لاچا ر بنا کر پیش کر تے ہیں جب کہ ایسے مطالب نہ صرف امام حسینؑ و اصحاب اما م حسین علیہ السلام کی عز ت و شر ف سے بہت بعید ہیں بلکہ دینِ اسلام کی غیرت مند ی اور رسول ؐ خدا ، علی مر تضیٰ اوراہل بیت کر ام علیہم السلام کی سیرت سے بھی کوئی مناسبت نہیں رکھتے ۔ البتہ اما م حسینؑ اور آپ کے اصحا ب پر ڈھائے جا نے والے ظلم و ستم کی تحلیل سے آپ کی مظلو میت بیا ن کر نا نہ صرف آپ کی عز ت و شر ف کے ساتھ کو ئی منافات نہیں رکھتا بلکہ آپ کی اورآپ کے اصحا ب کی عزت و عظمت کو مزید اجاگر کر تا ہے ،کیونکہ آپ پردشمنو ں کی طرف سے ظلم و ستم کے ڈھا ئے جا نے اور آپ کی طرف سے اس کے مقا بلے اور ظلم سے نفرت کو بیا ن کر نے سے یہ بات واضح ہو جا ئے گی کہ عزت و عظمت کی حامل روح کس کس طرح سے ظلم کے مقا بل قیام کر سکتی ہے۔