Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا، اگر تمہیں خوفِ خدا (میں )رونا نہ آئے تو رونے کی صورت ہی بنا لیا کرو۔ اصول کافی باب البکاء حدیث11

محرم الحرام کے بارے میں اہم سوال و جواب

عزادا ری کی روش و طر یقہ

سوا ل۴۱ : اما م حسینؑ پر عزاداری کس حد تک جا ئز ہے؟
(۱) نسا ء/ ۱۳۹، منافقو ن/ ۸ ، رو ایا ت میں بھی اس با رے بڑ ی تا کید ہو ئی ہے دیکھیں ،نہج البلا غہ حکمت ۳۷۱ ۔ ۱۱۳،منتخب میزا ن الحکمۃ ،ص ۳۴۶
جو اب : اہل بیتؑ پر عزا دا ری کی حکمت کو سا منے رکھتے ہو ئے خصوصاً اما م حسینؑ پر عزاداری کی حکمت کو سا منے رکھتے ہو ئے اس کی شر عی و عقلی حدو د کی تعیین کی جا تی ہیں ۔ اگر عزاداری اس طریقے سے کی جا ئے کہ جس سے جوش ہو ش پر غالب ہو اور فلسفہ و حکمت عزادا ری سے انحراف پیدا ہو جائے تو یہ عزا دا ر ی جا ئز ، معقو ل اور مقبو ل عزا دا ری کی حدود سے خارج ہو گی ، اگر عزاداری کے طریقے ایسے ہو ں کہ معاشر ہ کے عقلاء اس کی تحسین نہ کریں اورا سے مذہب اور عاشورہ کی تعلیمات کو کمز ور کر نے کا مو جب قرار دیں تو یقینا یہ ناجا ئز عزاداری شمار ہو گی ۔
ضروری ہے کہ عزاداری کی شکل و صورت ایسی ہو جو عا شورہ کے اصلی پیغا م کو لوگوں تک پہنچا سکے اورعا شورہ والوں کے بارے میں لوگوں کے اعتقا دات کو مضبو ط بنائے، لیکن اگر مضبو ط کر نے کے بجا ئے اصل مسئلہ کو قا بل اشکا ل بنا دے تو اسے مناسب طریقہ نہیں کہہ سکیں گے اور نہ ہی اس عظیم مقصد پر پورا اترے گی۔