Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا، اللہ تعالیٰ اپنے اولیاء کو بغیر کسی قسم کے گناہ کے مصائب میں مبتلا فرماتا ہے تاکہ اس طرح سے اُن کےاجر میں اضافہ کردے۔ اصول کافی باب نادر حدیث2
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

امام خمینی کی شخصیت اور انقلاب اسلامی

آية الله سید علی خامنه ای

انقلاب اسلامی ایران کے بعد امام خمینی کی ذات عالم اسلام کیلئے ایک نئے تعارف کے ساتھ سامنے آئی.آپ بطور سربراہ ملک وریاست اور سربراہ حکومت ونظام دنیا کیلئے ایک انفرادیت رکھتے تھے.ان دنوں جب انقلاب برپا ہو چکا تھا بعض طبقات اس خدشے کا ا ظہار کرتے تھے کہ امام خمینی کی قیادت میں آنے والا انقلاب جذباتی اور عارضی ہے جو کسی بھی وقت ختم ہوسکتا ہے اور دوسرا یہ کہ امام خمینی ایک عالم دین ہیں اور علما کے پاس حکومتیں چلانے،نظام کو بحال رکھنے ،امور مملکت انجام دینے اور دنیا کے ساتھ ساتھ چلنے کااگررہبر انقلاب اسلامی حضرت روح اللہ الموسوی امام خمینی کی شخصیت کا عمیق تجزیہ کیا جائے تو ہمیں نظر آئے گا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں معاشی ،سیاسی،اقتصادی اور دیگر بنیادوں پر آنے والے انقلابات اکثر مواقع پر انقلاب کے رہبر کے منظر سے ہٹنے کے بعد تدریجاً زوال کا شکار ہوئے.شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ اس انقلاب کی قیادت نے انقلاب تو برپا کردیا ہو لیکن اس کے ذریعہ عوام کیلئے کوئی مستقل نظام نہ چھوڑاہو یا پھر متبادل قیادت فراہم نہ کی ہو جس کی وجہ سے وہ انقلاب اس شخصیت کے ساتھ ہی زوال پذیر ہوگئے.شایدہی کسی انقلابی جدوجہد میں کوئی ایسی شخصیت سامنے آئی ہوجوخود بھی اپنی ذات میں ہر پہلو سے مکمل ہو، اس نے ایک مستقل نظام بھی دیا ہو اورپھر متبادل قیادت بھی فراہم کی ہو۔یہی تین خوبیاں امام خمینی کی ذات اور ان کی قیادت کا محور تھیں جو ا نہیں دنیا میں ممتاز و منفرد کر چکی ہیں. ان کی ذات کا ہر پہلو جامع اور روشن ہے ان کا علم دیکھیں تو وہ ایک مرجع اعلیٰ اور مجتہد اعظم نظر آتے ہیں۔علمی میدان میں ان کی گرانقدر تصنیفات اسرارالصلوٰة،مصباح الہدایہ،المرسل،تہذیب الاصول،الحکومتہ الاسلامیہ شرح اصول کافی اس مرتبے کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ زہد وتقویٰ اوراصلاح نفس کی منزل پر جس طرح امام خمینی فائز نظر آتے ہیں اس طرح کوئی قائد اور رہبر نظر نہیں آتا۔ شب زندہ داری کے ساتھ ساتھ معاشرتی قدروں کی اصلاح پر بھی اپنی توجہ مرکوز رکھنا آپ کی صفت تھی۔اسلام پر گہری ریسرچ اور اسلام کی تاریخ،فقہ کے تمام موضوعات پر انتہائی دسترس حاصل تھی اور اسلام کی صحیح تشریح وتعبیر کے ساتھ ساتھ ایک اور منفرد چیز آپ نے متعارف کروائی وہ اسلامی نظریات کو جدید دور کے مطابق معاشرے میں نافذ کرنا اور حکومت اسلامی کے قیام کیلئے اسلامی اصولوں اور نظریات سے مکمل استفادہ تھا.جس سے وہ پروپیگنڈہ ختم ہوا کہ اسلام کے پاس مملکت چلانے یا عصر جدید کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے.آپ نے انقلاب سے پہلے ہی نظریہ ولایت فقیہ اور حکومت اسلامی کا ڈھانچہ پیش کرکے دنیا پر ثابت کر دیا کہ دامن اسلام میں جامع ضابطہ حیات موجودہے. امام خمینی فقط ایک اعلیٰ فقیہ،عظیم مجتہد،جیّد مذہبی رہنما،مرجع تقلید اور مذہبی شخصیت ہی نہیں ہیں بلکہ قابل تقلید سیاسی قائد مثبت اور اعلیٰ تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعمار کی سازشوں کو بے نقاب کرنے والے مسلمانوں کو اپنے نظریات اور عمل کے ذریعے وحدت کی لڑی میں پرونے والے،عالم اسلام کو ان کے حقیقی مسائل کی طرف متوجہ کرنے والے امت مسلمہ کو اس کے داخلی اور خارجی دشمنوں کے چہرے شناخت کرانے والے اور دنیا کو اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر میدان میں ارتقاء کے مراحل طے کرنے کی مثال پیش کرنے والے عظیم انسان ہیں.یہی وجہ ہے کہ انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں امام خمینی نے 15سالہ جلا وطنی کے باوجود اپنے ملک کے عوام کی تربیت اور رہنمائی اس انداز سے کی کہ بالآخر عوام اپنے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے.