Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، اپنی آخرت کے لیے اپنی دنیا سے حصہ مقرر کر لو غررالحکم حدیث2429
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

امام خمینی کی سیرت و کردار اور ان کا پسندیدہ تصور اتحاد

آية الله سید علی خامنه ای

حضرت امام خمینی ان چند مفکرین میں سے ہیں جو اپنی فکری زندگی کی ابتداء سے انتہا تک اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے رہے۔ انہوں نے عملی زندگی میں بھی وحدت کے حصول کی راہیں ہموار کیں اور اس سلسلے میں موثر قدم اٹھائے۔ امام خمینی کی دعوت اتحاد صرف مسلمان اقوام کے اتحاد تک محدود نہیں تھیں بلکہ ملک کے اندر اور باہر مختلف میدانوں میں اسے کامیابی کی کلید سمجھتے تھے، ان مواقع پر وحدت کا تصور بھی یکساں نہیں تھا ان میں فرق بھی پائے جاتے تھے۔ قرآن مجید میں ارشاد رب العزت ہورہا ہے:'و اعتصموا بحبل اللہ جمیعا و لا تفرقوا' ((آل عمران١٠٣)) اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور تفرقہ پیدا نہ کرو۔ رسولخدا ۖ نیز اہمتی وحدت کے مقابل میں جاہل ہونے کے (یعنی تفرقہ) کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں:'من فارق الجماعة مات میتة جاہلیة۔' ((مرتضیٰ فرید تنکابنی، رہنمای انسانیت، ص١٧٤)) حضرت علی نے وحدت کی حفاظت اسلام کی اصلاح کے لئے ٢٥سال خانہ نشینی اختیار کی۔ اگر امام خمینی کے فرمودات، سیاسی اور اجتماعی رفتار پر دقت کریں تو ان کی باتوں سے یہ حاصل ہوتا ہے کہ ان کی نظر سے وحدت صرف ایک توصیۂ اخلاقی، ایک ثقافتی و اجتماعی اہمیت کی حامل نہیں بلکہ بہت بڑے اور بہترین روش سیاسی جوامع اسلامی کی قدرت و طاقت کے لئے دشمن سے مقابلہ کے لئے یہی دلیل ہے کہ دشمنان جہان اسلام بھی سالوں سے ہے کہ جوامع اسلامی کے درمیان تفرقہ ایجاد کریں۔ دشمن اپنے اہداف پر کافی حد تک مسلط ہوچکا ہے۔ امام خمینی کے تصور وحدت پر نظر ڈالتے سے غالباً اسٹرٹیجک حکمت عملی کے تحت کیا جانے والا اتحاد کی تلقین کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جن میدانوں میں امام خمینی اتحاد و یکجہتی کے خواہاں نظر آتے ہیں ان میں بعض اس طرح ہیں: ١۔ معاشرتی طبقات میں اتحاد: یعنی علمائے کرام، سیاسی، اجتماعی اور مذہبی جماعتوں، دانشوروں، تاجروں، مزدوروں اور عوام و حکومت وغیرہ کے طبقات کے درمیان اتحاد۔ امام خمینی نے فرمایا: آپ کو معلوم ہے جس بات نے اس تحریک کو کامیاب بنا دیا وہ ایمان تھا اور مومنین آپس میں جس طرح قرآن مجید نے فرمایا مومن ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور ان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے (انما المومنون اخوہ) ((سورۂ حجرات، آیہ١٠)) حضرت امام خمینی آسمانی عہد و پیمان کی بنیاد پر اخوت اور بھائی چارے کی تاکید کرتے ہوئے اتحاد کی دعوت دیتے ہیں ان میدانوں میں حضرت امام خمینی سب سے بڑھ کر اخوت کے معنوں میں اسٹرٹیجک اتحاد چاہتے تھے اور اتحاد قائم کرنے کے لئے تزکیہ نفس کی تلقین فرماتے اور ملکی امن و سلامتی اور اسلامی نظام کی ترقی اور پیشرفت کے لئے اس قسم کے اتحاد کے قیام کو ضروری سمجھتے تھے اور وہ زیادہ تر شیطانی وسوسوں اور ذاتی اغراض و مقاصد کو ان اختلافات کا سرچشمہ سمجھتے تھے اور وحدت و یکجہتی کے حصول کے لئے تزکیہ نفس کی تلقین فرماتے تھے۔