Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، جسے امین بناؤ اس پر الزام لگانا درست نہیں اور اگر اسے بددیانتی میں آزما چکے ہو تو پھر اُسے امین بنانا درست نہیں۔ اصول کافی باب نادر حدیث1
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

طاغوت سے موحدانہ برتاؤ

آية الله سید علی خامنه ای

لشکر اسلام کا ایک ایلچی ساسانی فرمانروا کے محل میں داخل ہوا۔ موٹے اور کھردرے لباس میں ملبوس یہ شخص ایک بڑی سیاسی طاقت کے دربار میں داخل ہوا۔ کیا وہ ڈرا؟ اس کا ذہن پریشان ہوا؟ ہرگز نہیں۔ جب کوئی معمولی اور حقیر انسان کسی عظیم الشان طاقت کے سامنے آتا ہے تو اس کی پوری کوشش یہ ہوتی ہے کہ خود کو تھوڑا سا اس عظیم طاقت سے متصل کر لے اور ذرا سا اس کے نزدیک آ جائے، چاہے اس کے لئے چرب زبانی، خوشامد اور اظہار خوف و بندگی سے ہی کیوں نہ کام لینا پڑے۔ کیا ایسا ہوا؟ ہرگز نہیں۔ جب وہ آیا تو آگے بڑھا اور تخت کے سامنے پہنچـا اور شاید یزدگرد کے تخت پر اس نے ایک پیر رکھ دیا کیونکہ اس نے دیکھا کہ یزدگرد اس سے خط لینے کے لئے آگے نہیں آیا۔ وہ پیغام لایا تھا دوسرے لوگ آگے آئے کہ اس سے وہ پیغام لیں۔ اس نے کہا تمہیں نہیں دوں گا، خود اس کو دوں گا۔ وہ اپنی جگہ سے اس عرب سے خط لینے کے لئے نہیں اٹھا تو وہ مجبور ہوکے اس کے تخت تک گیا تاکہ خط اس کو دے۔ ایران کے بادشاہ نے پوچھا کیوں آئے ہو؟ کہا "لنخرج الناس من عبادۃ العباد الی عبادۃ اللہ ومن ضیق الدنیا الی سعۃ الدنیا والآخرۃ" اس نے کہا ہم اس لئے آئے ہیں کہ لوگوں کو، خدا کے بندوں کو دنیا کی تنگ اور محدود جگہ سے نکال کے وسیع تر دنیا اور آخرت میں لے جائیں۔ یعنی اے یزدگرد، ہم اس لئے آئے ہیں کہ لوگوں کو، دوسروں کو تیری، تیرے صوبیداروں، تیرے معین کردہ حاکموں اور تیرے سرداروں کی بندگی سے آزادی دلائیں۔