Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا، مومن پر چالیس راتیں نہیں گزر پاتیں کہ اُسے کوئی نہ کوئی عارضہ لاحق ہوجاتا ہے جو اُسے غمگین کردیتا ہے، تاکہ وہ نصیحت حاصل کرے۔ اصول کافی باب شدۃ ابتلاء المومن حدیث11
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

موحد انسان کے دل سے خوف دور ہو جاتا ہے

آية الله سید علی خامنه ای

کسی انسان پر توحید کا اہم ترین اثر یہ مرتب ہوتا ہے کہ وہ خدا کی راہ میں، اپنے فریضے کی انجام دہی میں اور اس چیز کے راستے میں جس کو وہ اپنا ہدف قرار دیتا ہے، دشمنوں سے نہیں ڈرتا۔ قرآن مجید میں متعدد مقامات پر مومنین سے کہا جاتا ہے کہ " فلا تخافوھم و خافون" اپنے دل سے دوسروں کا ڈر نکال دو۔ مجھ سے ڈرو اور خدا کے علاوہ کسی سے نہ ڈرو۔ جو موحد ہوتا ہے اور اپنے پرودگار پر یقین رکھتا ہے، اس کے دل سے ڈر نکل جاتا ہے ۔ یہ ڈر اور خوف ہے جو ڈر اور خوف رکھنے والے کی دنیا و آخرت دونوں چھین لیتا ہے۔ غریب ہو جانے کے ڈر سے انسان دوسروں کی مدد کرنے سے گریز کرتا ہے، پریشانیوں میں مبتلا ہونے کے ڈر سے انسان جرائم اور برائیوں میں پڑتا ہے اور ذلت و رسوائی قبول کرتا ہے، بے اعتبار زندگی کے ہاتھ سے نکل جانے کے خوف سے انسان زندگیوں کا خاتمہ کرتا ہے، سماجی زندگی کو تلخ بنا دیتا ہے یا ختم کر دیتا ہے۔