Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا، مومن کو مومن اس لئے بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنے ایمان کو امانت کے طور پر اللہ کے سپرد کردیتا ہےاور خدا اس امانت کو قبول فرماتا ہے۔ وسائل الشیعۃ حدیث 16170، الامالی للطوسی ؒ مجلس2
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

قرآن میں جن لوگوں کی مذمت اور ملامت کی گئی

آية اللہ شہید مرتضیٰ مطہری

قرآن کریم میں اسی انسان کی شدید مذمت اور ملامت بھی کی گئی ہے: ۱۔ ”وہ بہت ظالم اور بہت نادان ہے۔“( سورہ احزاب آیت ۷۲) ۲۔ ”وہ خدا کے بارے میں بہت ناشکرا ہے۔“( سورہ حج آیت ۶۶) ۳۔ ”جب انسان اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے تو سرکشی کرتا ہے۔“ ( سورہ علق آیت ۶ ۷) ۴۔ ”انسان بڑا جلد باز ہے۔“( سورہ اسراء آیت ۱۱) ۵۔ ”جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ہم کو لیٹے بیٹھے اور کھڑے کھڑے پکارنے لگتا ہے پھر جب اس کی وہ تکلیف اس سے دور کر دیتے ہیں تو پھر وہ اپنی پہلی حالت میں آ جاتا ہے گویا جو تکلیف اس کو پہنچی تھی اس کو دور کرنے کے لئے اس نے کبھی ہم کو پکارا ہی نہ تھا۔“( سورہ یونس آیت ۱۲) ۶۔ ”اور انسان بڑا تنگ دل ہے۔“( سورہ اسراء آیت ۱۰۰) ۷۔ ”انسان سب چیزوں سے زیادہ جھگڑالو ہے۔“(سورء کہف آیت ۵۴) ۸۔ ”وہ کم ہمت پیدا کیا گیا ہے۔“( سورہ معارج آیات ۱۹۔۲۱) ۹۔ ”جب اس کو برائی پہنچے تو وہ مضطرب ہو جاتا ہے اور جب اس کو بھلائی پہنچے تو وہ بخل کرنے لگتا ہے۔“( سورہ معارج آیات ۱۹۔۲۱)