Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، کسی عمل کا ثواب، اُس میں سختیاں جھیلنے کے مطابق ملتا ہے۔ غررالحکم حدیث2946
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

جمہوریت کا تقدس

آية الله سيد روح اللہ خمینی

عوام کی آزادی، ان کی آراء پر اعتماد اور حقیقی جمہوریت ، ہمارے لئے مقدس ہے۔ کیوں؟ لبرلزم کے فلسفے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لئے کہ خداوند عالم نے جو ہمارا مالک ہے، فرمایا ہے کہ " النّاس کلّھم احرار" تمام انسان آزاد ہیں۔ "لاتکن عبد غیرک وقد جعلک اللہ حرّا" خداوند عالم نے یہ فرمایا ہے۔ امیر المومنین فرماتے ہیں تو اس کا مطلب بھی یہ ہے کہ خدا نے فرمایا ہے۔ پیغمبر فرماتے ہیں، اس کا مطلب بھی یہ ہے کہ خدا نے فرمایا ہے۔ صرف الفاظ ان کے ہیں۔ خلیفہ دوم نے بھی اپنے گورنر سے، جو اسی ماحول میں تھا، کہا " استعبدتم النّاس و قد خلقھم اللہ احرارا" یعنی تم نے لوگوں کو اپنا غلام بنا رکھا ہے جب کہ خدا نے انہیں آزاد پیدا کیا ہے۔ یہ حقیقی جمہوریت کی منطق اور بنیاد ہے۔ آزادی کا اہم ترین مصداق یہ ہے کہ انسان اپنی قسمت اور مستقبل کا خود فیصلہ کرے۔ یہ جمہوریت کی بنیاد ہے۔