Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، مومن میں دو خصلتیں جمع نہیں ہوسکتیں: بخل اور رزق کے بارے میں خدا سے بدگمانی۔ بحارالانوار کتاب الروضۃ باب7 حدیث8
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

تحریک آزادی عورت اور گھریلو مسائل

آية اللہ شہید مرتضیٰ مطہری

اس تحریک کے پیش قدم لوگ عورت کی آزادی اور مرد کے ساتھ اس کے حقوق کی برابری کو انسانی حقوق کی تحریک کا اٹوٹ حصہ مانتے تھے اور اس بات کے مدعی تھے کہ عورت کی آزادی اور مرد کے ساتھ اس کے حقوق کی برابری کو حاصل کئے بغیر انسانی حقوق اور آزادی کی بات کرنا بے معنی ہے۔ اس کے علاوہ تمام گھریلو مشکلات عورت کی عدم آزادی اور مرد کے ساتھ اس کے حقوق کی با برابری کی وجہ سے ہیں اور اگر یہ مسئلہ حل ہو جائے تو تمام گھریلو مشکلات حل ہوجائیں گے،اس تحریک میں اس چیز کو فراموشی میں ڈال دیا گیا ہے کہ جسے ہم نے ’’گھریلو حقوق کے نظام میں ایک بنیادی مسئلہ‘‘کا نام دیا ہے یعنی یہ کہ کیا یہ نظام قدرتی طور پر ایک مستقل نظام ہے کہ جس کی منطق اور اس کا معیار دوسرے سماجی اداروں سے بالکل الگ تھلگ ہے یا نہیں اور جس چیز نے لوگوں کے ذہنوں کو مشغول کر رکھا تھا وہ وہی ’’آزادی‘‘اور مردوں کے مقابلہ میں عورتوں کے ’’حقوق کی برابری‘‘کا مسئلہ تھا،دوسرے الفاظ میں یوں کہا جائے کہ حقوق نسواں کے سلسلہ میں صرف ’’انسان کے قدرتی،فطری اور ناقابل سلب حقوق‘‘کی بات پر بحث تھی اور بس۔