Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام محمد باقر نے فرمایا، جس شخص کو کسی عمل پر خدا کی طرف سے ثواب ملنے کی حدیث پہنچے اور وہ اسی ثواب کے حصول کی خاطر وہ عمل بجا لائے تو اُسے اس کا ثواب ملے گا خواہ وہ حدیث صحیح نہ بھی ہو۔ بحارالانوار کتاب الایمان والکفر باب من بلغہ ثواب حدیث2
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ مکتب قرآن کے شاگرد

آية الله سيد روح اللہ خمینی

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ مکتب قرآن کے شاگرد تھے اس عظیم انسان نے انقلاب کا خاکہ کھینچنے اوراس انقلاب کی بنیادپر ایک نئے سیاسی نظام یعنی اسلامی جمھوریہ کی تشکیل میں پرودگار عالم کے فضل و کرم اور ہدایت الہی سے ایسی روش کا انتخاب کیا کہ جو پیغمبروں اورسرچشمہ غیب سے متصل بندگان خدا کی روش تھی ۔ یہ اس لئے ہے کہ امام قرآن سے خاص انس رکھتے تھے اور مکتب قرآن کے قابل فخر شاگرد تھے جب بھی کوئي موقع آیا آپ نے قرآن سے مدد لی۔ آپ قرآن کو اپنا ضابطہ حیات سمجھتے تھے ۔