محمد باقر الصدر

محمد باقر الصدر(فارسی: آية الله العظمى السيد محمد باقر الصدر) مورخہ یکم مارچ 1935 کو کاظمیہ میں پیدا ہوئے جبکہ انکی وفات 9 اپریل 1980 کو ہوئی، ایک عراقی شیعہ عالم، فلسفی اور حزب اسلامی دعوت کے بانی تھے۔ وہ مقتدی الصدر کے سسر اور محمد صادق الصدر اور موسیٰ الصدر کے چچازاد تھے۔ محمد باقرالصدر کے والد محمد حیدرالصدرایک نہائت نیک اور معروف شیعہ عالم دین تھے۔ انکا سلسلہ ساتویں شیعہ امام موسیٰ الکاظم سے ملتاہے۔ صدام حسین کے دور حکومت میں محمد باقرالصدر کو پھانسی دے دی گئی تھی۔

حوالہ جات

  1.  https://libris.kb.se/katalogisering/jgvx1gv2263gs3l — اخذ شدہ بتاریخ: 24 اگست 2018 — شائع شدہ از: 14 جنوری 2014
  2.  http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb13091803x — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ

بشکریہ: آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا