ایمان

ایمان اور اسلام میں فرق

عن الامام الباقر عليه السلام :

الإيمانُ ما كانَ في القلبِ و الإسلامُ ما علَيهِ التَّناكُحُ و التَّوارُثُ و حُقِنَتْ بهِ الدِّماءُ و الإيمانُ يَشْرَكُ الإسلامَ و الإسلامُ لا يَشْرَكُ الإيمانَ .

امام باقر عليه السلام نے فرمایا :

ایمان وہ ہے جو دل میں ہوتا ہے اور اسلام وہ ہے جس پر شادیاں اور میراثیں قرار پاتی ہیں خون جس سے محترم ہو جاتا ہے، ایمان ہمیشہ اسلام کے ساتھ ہے لیکن اسلام ہمیشہ ایمان کے ہمراہ نہیں ہوتا۔

ميزان الحکمة ج 1 ص 411 ح 1355

ایمان اور عمل صالح

عن الامام علي عليه السلام :

بالإيمان يُسْتَدَلُّ علَى الصّالحاتِ و بالصّالحاتِ يُسْتَدَلُّ علَى الإيمانِ و بالإيمانِ يُعْمَرُ العِلمُ .

امام علي عليه السلام نے فرمایا:

ایمان کے ذریعے صالح اعمال اور صالح اعمال کے ذریعے ایمان پر استدلال کیا جا سکتا ہے اور ایمان کے ذریعے علم کو عمر ملتی ہے۔

ميزان الحکمة ج 1 ص 410 ح 1352