امانت

خیانت کا بدلہ خیانت نہیں
عن الامام علي عليه السلام :
لا تَخُن مَن خانَكَ فَتكونَ مِثلَهُ
امام علي عليه السلام نے فرمایا :
جس شخص نے تمہارے ساتھ خیانت کی ہے تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرو ورنہ تم بھی ویسے ہی ہو جاو گے۔
ميزان الحکمة ج 1 ص 474 ح 1594
امانت داری کے لیے پیغمبر کی وصیت
عن الامام علي عليه السلام :
اُقسِمُ لَسَمِعتُ رسولَ اللّه ِ[صلى الله عليه و آله] يقولُ لي قبلَ وفاتِه بساعةٍ مِرارا ثَلاثا : يا أبا الحسنِ أدِّ الأمانةَ إلَى البَرِّ و الفاجرِ فيما قَلَّ و جَلَّ حتّى في الخَيطِ و المِخْيَطِ .
امام علي عليه السلام نے فرمایا :
میں قسم کھاتا ہوں کہ پیغمبر خدا نے اپنی رحلت سے پہلے تین بار مجھ سے فرمایا: اے ابا الحسن امانت چاہے تھوڑی ہو یا زیادہ اسے اس کے مالک تک پہنچاو چاہے وہ اچھا ہو یا برا۔ اگر چہ وہ دھاگا اور سوئی کیوں نہ ہو۔
ميزان الحکمة ج 1 ص 474 ح 1595