مردکی ٹیو شن:

سوال ۳۸: گھر میں خصوصی ٹیو شن پڑھا نے کیلئے کیا لڑکی کیلئے مرد ٹیچر اور لڑکے کیلئے عورت ٹیچررکھی جا سکتی ہے جبکہ دونوں کمرے میں تنہا ہوں ؟
امام خمینی ،نوری اور آقا خامنہ ای : اگر کوئی کمرے میں داخل نہ ہو سکے اور حرام میں پڑنے کا ڈر ہو تو ان کا اس جگہ رہنا حرام ہے۔(۱)
بہجت ، سیستانی: اگر احتما لِ فساد ہو تو وہاں ان کا رہنا حرا م ہے، اگرچہ اس طرح ہو کہ دوسرا کمرے میں آسکتا ہو۔ (۲)
تبریزی و فاضل :اگر کوئی وہاں داخل نہ ہو سکے اور فساد میں مبتلا ہونے کا احتمال ہو تو ان کا وہاں رہنا حرام ہے۔ (۳)
صافی: اگر کوئی وہاں وارد نہ ہو سکے تو ان کا وہاں رہنا حرام ہے ،اگرچہ فسادکا احتمال نہ دیں۔ (۴)
مکا رم: اگر کوئی کمرے میں دا خل نہ ہو سکے تواس بناہر احتیاط واجب کی بناپر ان کا وہاں رہنا جائز نہیں ہے۔ (۵)

(حوالہ جات)
(۱) توضیح المسا ئل مرا جع ، م ۲۴۴۵؛ نو ری توضیح المسا ئل ، م ۲۴۴۱ و خا منہ ای استفتا ء س ۶۷۲
(۲) توضیح المسا ئل مر اجع ، م ۲۴۴۵، توضیح المسا ئل ، م ۳۴۵۴، دفترکل؛ بہجت
(۳۔۴) توضیح المسا ئل مر ا جع ، م ۲۴۴۵
(۵) امام استفتا ء ات ، ج ۳، اولیا ء عقد ،س ۱۰ ، سیستا نی ،Sistani.org عقد مو قت ، ش ۱۶؛ منہا ج الصالحین ، کتا ب النکا ح اولیاء العقد ۶۷،نو ری ؛ دفتر