طلاقِ رجعی کی شرائط

٭سوال ۲۴۹:۔ جس عورت کو رجعی طلاق دے دی گئی ہو ، وہ شوہر کے ساتھ کس طرح کا رویہ رکھے؟کیا اس دوران شوہر کی اطاعت واجب ہے؟
تمام مراجع: جس عورت کو طلا ق ِ رجعی دے دی گئی ہو، اسے اس مدت (عدت پوری کرنے کی مدت) میں ، زوجیت والے زمانے کی مانند، شوہر کے حوالے سے اپنے شرعی فرائض پر عمل کرنا چاہیے۔(۱)
وضاحت: مثال کے طور پر عدت کے زمانے میں شوہر کی اطاعت واجب ہے اور اسکی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہ جائے۔
(حوالہ)
(۱) سیستانی ، منہاج الصالحین ،ج۳،م۵۱۸،تبریزی ووحید ،منہاج الصالحین ، احکام العدہ، م۱۴۷۴، دفترتمام مراجع