نکاح کا فسخ کرنا

٭سوال ۱۵۲:۔ عقدِ ازدواج کے بعد اگر معلوم ہو جا ئے کہ مرد ایسے عیب رکھتا ہے کہ جن کے سبب عورت عقد کو فسخ کر سکتی ہے، کیا اس دوران وہ مہر کے مطالبہ کا حق رکھتی ہے؟
تمام مراجع: اگرنزدیکی کرنے کے بعد عقد کو فسخ کرے تو شوہر سے سارا مہر لے سکتی ہے۔لیکن اگر نزدیکی سے پہلے ہو تو پھر کسی چیز کو لینے کا حق نہیں رکھتی، مگر یہ کہ اس کا شوہر ’’عنین ‘‘ہو اس صورت میں اس سے آدھا مہر لے سکتی ہے ۔(۱)
وضاحت :’’عنین ‘‘اس مرد کو کہتے ہیں جو جنسی قربت کی طاقت نہ رکھتا ہو۔

(حوالہ)
(۱) توضیح المسائل مراجع ،م۲۳۸۳،نوری ،توضیح المسائل ،م۲۳۷۹،وحید،توضیح المسائل ،م ۴۴۴۷ و دفتر : خامنہ ای