دوسری شادی

٭سوال ۱۴۹:۔ کیا عورت اپنے مہرپر اپنے شوہر کے ساتھ مصالحت کر سکتی ہے کہ وہ دوسری عورت کے ساتھ شادی نہ کرے؟
آیاتِ عظام امام ، خامنہ ای، فاضل و نوری: اگر شوہر اس مصالحت کوقبول کرے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ دوسری عورت کے ساتھ شادی نہ کرے۔(۱)
آیاتِ عظام بہجت، تبریزی، سیستانی ، صافی ،مکارم ووحید: اگر شوہر اس مصالحت کو قبول کرلے تو واجب ہے کہ دوسری عورت کے ساتھ شادی نہ کرے ۔(۲)

(حوالہ جات)
(۱)توضیح المسائل مراجع، م۲۴۶، نوری، توضیح المسائل ، م۲۴۵۶،دفتر :خامنہ ای
(۲)توضیح المسائل مراجع ،۲۴۶۰ ،وحید ،توضیح المسائل م ۲۵۲۴،مکارم ،استفتاء ات ،ج۳،س ۹۱۰،دفتر بہجت