زیورات

٭سوال ۱۴۶:۔ عورتوں کا سونے کی انگوٹھی و چھلہ وغیرہ پہننا جبکہ نامحرم کی نظر اس پر پڑتی ہو کیا حکم رکھتا ہے؟
آیات عظام امام، بہجت، صافی و نوری: نامحرم سے چھپانا چاہیے۔(۱)
آیات عظام سیستانی ،مکارم و نوری: اس کاچھپانا ضروری نہیں ہے۔(۲)
آیت اللہ تبریزی: اس انگوٹھی کو چھپانا جو عام طور پر بڑی عمر والی اور ادھیڑ عمر کی عورتوں میں معمول ہے، واجب نہیں ہے۔(۳)
آیت اللہ ووحید : بنابر احتیاطِ واجب، نامحرم سے چھپانا چاہیے۔(۴)

(حوالہ جات)
(۱)امام، استفتاء ات ،ج۳، (احکام حجاب ) ،س ۳۶،دفتر :بہجت، فاضل و صافی
(۲) نوری ، استفتاء ا ت ،ج۲، س ۶۶۹، سیستانی ، تعلیقات علی العروۃ ،(الستر ) ،مکارم ،استفتاء ات ،ج۱، س ۸۰۱
(۳) تبریزی ، صراط النجاۃ ،ج۱،س ۸۸۲و ۸۸۳
(۴)دفتر:وحید